Header Ads

بالی وڈ کی مشہور ترین اداکارہ کترینہ کیف ایک نیے غزم پر

بالی وڈ کی مشہور ترین اداکارہ کترینہ کیف ایک نیے عزم اور نعرے کے ساتھ میدان میں آگئی



ممبثی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ کی مشہور ترین اداکارہ کترینہ کیف ایک نیے عزم اور نعرے کے ساتھ میدان میں آگئی ہیں . مگر اس بار وہ اپنی کسی فلم کی پروموشن نہیں کر رہیں بلکہ ایک ایسے معاملہ میں ٹانگ اڑا بیٹھی ہیں جسے کروڑوں لوگوں کا نجی معاملہ قرار دیا جا سکتا ہے 
تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف شوہروں کی جانب سے اپنی ہی بیویوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہیں . وی یونائٹ کے عنوان سے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ بیوی کی رضا مندی کے بغیر اس کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنا جرم ہے اور اسے عصمت دری میں شمار کر کے اس پر قرار واقعی سزا دی جانی چاہیے. کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ خواتین کی اس معاملہ میں خاموشی بھی اس جرم میں اضافے کا باعث بن رہی ہے . لہٰذا اب خواتین کو اپنے اوپر ہونے والے اس جرم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے. کترینہ کیف نے انکشاف کیا کہ دنیا بھر میں بے شمار پڑھی لکھی عورتیں بھی نجانے کیوں اس معاملہ میں خاموشی سے ظلم سہتی رہتی ہیں.

No comments

Powered by Blogger.