Header Ads

افغان صدر نے قریب آنے کی کوشش کی۔۔حناربانی کھر

افغان صدر نے قریب آنے کی کوشش کی پاکستان نے موقع گنوا دیا۔حناربانی کھر


لاہور : سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی جب حکومت میں آئے تو انھوں نے بے حد کوشش کی کہ پاکستان کے قریب ہوسکیں تاہم پاکستان نے وہ موقع گنوا دیا۔سابق وزیرِ خارجہ نے کہا کہ جس وقت اشرف غنی نے اقتدار سنبھالا اس وقت افغانستان میں پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی کوشش کرنا ایک غیر مقبول اقدام تھا تاہم اشرف غنی نے اس کے باوجود ایسا کرنے کی کوشش کی۔انہوںنے برطانوی نشریاتی ادارےکو انٹرویودیتے ہوئے کہا میرا یہ ماننا ہے اور یقین ہے کہ جو موقع صدر اشرف غنی نے صدر بننے کے بعد پاکستان کو دیا، اس حکومت نے اسے کھو دیا۔اس سوال کے جواب میں کہ صدر اشرف غنی پاکستان کے کون سے مطالبات یا خواہشات ماننے پر تیار ہوئے تھے، حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ اشرف غنی وہ چیزیں کرنے پر راضی ہوئے تھے جو کہ پاکستان کی دیرینہ خواہشات تھیں۔ صدر غنی یہ مان گئے تھے کہ وہ انڈیا سے ہارڈوئیر نہیں خریدیں گے، افغان کیڈٹس کو پاکستان ملٹری اکیڈمی میں تربیت دینے پر تیار ہو گئے تھے اور اس کے علاوہ ٹرانزٹ کی فیس بھی کم کرنے پر تیار تھے۔

بالی وڈ کی مشہور ترین اداکارہ کترینہ کیف ایک نیے غزم پر


انہوں نے کہا افغانستان کے ساتھ تعلقات میں سویلین حکومت کا کنٹرول کم ہی ہوتا ہے، ا نہوں نے کہا کہ پاکستان کی سول حکومت کے پاس افغان پالیسی پر کتنا اختیار ہے کہ جہاں تک بارڈر اور سکیورٹی کا تعلق ہے تو اس میں فوج کا جائز کردار ہے، لیکن جہاں تک اکنامک اینگیجمنٹ کی بات ہے تو یہ سب کچھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوںنے کہا پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کی ایک وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ افغانستان بار بار پاکستان کے سامنے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ رکھتا ہے، اور یہی مطالبہ امریکہ بھی کئی برسوں سے کر رہا ہے۔ تو کیا اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کو کارروائی شروع کر دینی چاہیے؟ انہوں نے کہا پہلے افغان حکومت کو یہ کرنا ہو گا کہ پاکستان میں رہنے والے افغان شہریوں کو وطن واپس لے جائیں، پھر اگر پاکستان میں کچھ لوگ رہ جائیں اور افغان حکومت ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرے تو وہ عین جائز ہے، بالکل اسی طرح جائز ہے جس طرح پاکستان افغانستان سے تحریک طالبان پاکستان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے

No comments

Powered by Blogger.